خلیج اردو آن لائن:
شارجہ پولیس کے مطابق شارجہ کے واست ایئریا میں ایک 5 سالہ عراقی بچہ اپنے گھر کے دروازے میں پھنس جانے سے جانبحق ہوگیا۔
حادثہ پیرکی سہ پہر اس پیش آیا جب بچہ کھیل رہا تھا۔
جس کے بعد بچے کو القاسمی ہسپتال لیجایا گیا۔ جس کے بعد ہسپتال میں موجود پولیس کی جانب سے پولیس آپریشن روم میں دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر کال کر کے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک بچے کو مردہ حالت میں القاسمی ہسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔
پولیس کا بتایا گیا کہ بچے کی ہلاکت کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر دھاتی دروازے میں پھنس جانے سے ہوئی۔
فیملی نے فوری طور پر نیشنل ایمبولینس منگوا کربچے کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ بچے کی موت ہو چکی ہے۔ تاہم، پولیس موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حادثے کے بعد شارجہ پولیس کا والدین کو چکنے رہنے اور اپنے بچوں پر ںظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب وہ کھیل رہے ہوں۔
Source: Gulf News







