خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و انفراسٹریکچر کی جانب س گھریلو استعمال کے ایل پی جی گیس سیلنڈروں کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
منگل کے روز ایک ٹوئیٹ کے ذریعے وزیر تونائی سہیل محمد فراج المزروی نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کی خوشی میں اضافہ کرنا اور انکا میعار زندگی بہتربنانا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق اس اقدام سے صارفین کا معیار زندگی بہتر ہوگا، منڈی میں مسابقت میں اضافہ ہوگا اور غیر قانونی طور پر قیمتیں بڑھانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2020 سے ہوگا۔
https://www.instagram.com/p/CFtysPapJdF/?utm_source=ig_web_copy_link
شارجہ نیوز کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
11 کلوگرام کے سیلنڈر کی قیمت 60 درہم ہوگی
22 کلوگرام کے سیلنڈر کی قیمت 115 درہم
جبکہ 44 کلوگرام کے سیلنڈر کی قیمت 230 درہم ہوگی۔
https://www.instagram.com/p/CFtyhzPjh_W/?utm_source=ig_web_copy_link
ایمریٹس گیس کمپنی دبئی اور شمالی امارات میں گیس سیلنڈر سپلائی کرے گی۔ جبکہ امارات صرف دبئی میں گیس سیلنڈر سپلائی کرے گی۔
Source: khaleej Times






