عالمی خبریں

کورونا وائرس : مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد ملین سے تجاوز کر گئی

خلیج اردو
29 ستمبر 2020
نیویارک: کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا۔ بچے ، بوڑھے ، جوان سبھی اس قاتل مرض کے وار سے محفوظ نہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا شکار ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں پچھلے ہفتے تیزی آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کے مطابق یہ ایک اذیت ناک تعداد ہے۔ ہمیں ایک شخص کی زندگی ضائع ہونے پر فکرمند ہونا ہے۔ وائرس سے مرنے والے قیمتیں ہیں۔ یہ کسی کے باپ ، ماں ، بیویاں ، خاوند ، بھائی اور بہنیں ، دوست اور ساتھی تھے۔

24 گھنٹوں میں کورونا سے اوسطاً5400 افراد مررہے ہیں جس حساب سے ہر 16 سیکنڈ میں ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت ہورہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کے مطابق بے شمار زندگیوں کا ضیاع ہوا اور انہیں اپنے پیاروں سے رخصت لینے کی مہلت بھی نہیں ملی۔کئی لوگوں کو تنہائی میں موت نصیب ہوئی کیونکہ ان کے اپنے انہیں چاہتے ہوئے بھی اپنے قریب نہیں رکھ پائے۔ بے شمار افراد کے آخری رسومات ایسے ادا کیے گئے کہ ان کے پیاروں نے اس میں شرکت نہیں کی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ اے کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے پچھلے ہفتے اپنے بیان میں کہا کہ آنے والی نسل ہمارا محاسبہ ہمارے کیے گئے فیصلوں پر کرے گی۔ وہ فیصلے جو ہم نے کیے اور وہ فیصلے جو ہم نے نہیں کیئے۔

Source : Reuters

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button