متحدہ عرب امارات

کرونا وبا: دیکھیے برج خلیفہ نے کیسے شاندار طریقے سے دبئی میں سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔

برج خلیفہ پر شاندار پیغام "تمام سیاحوں کو واپس خوش آمدید کہتے ہیں "لکھا آیا

خلیج اردو آن لائن نیوز 08- جولائی-2020|21:15|

تقریباً چار مہینے بعد بروز منگل دبئی نے دنیا بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہنا شروع کردیا ہے۔
دبئی جو اپنی اونچی عمارتوں،شاندار ہوٹلوں ،کھانوں ،شاپنگ ،بہترین صحرا و ساحل سمندر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے نے سیاحوں کو پھر سے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت "برج خلیفہ” پر چمچماتی ہوئی روشنیوں میں ایک شاندار پیغام ابھرا جس میں لکھا تھا

"WELCOME BACK TOURISTS”

https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1280572115591278592?s=20

دنیا کی سب سے اونچی عمارت ، 829.8 میٹر برج خلیفہ ، جس نے ایک پُرخطر جامنی رنگ کی روشنی میں مدد ، صحت اور احتیاط کے پیغامات پیش کیے ہیں۔’دبئی میں خوش آمدید‘۔ یہ نوٹ زائرین کے لئے لکھا آیا۔

یہ لائٹ شو امارات کے مشہور "SUMMER SURPRISE” میلے کے آغاز سے ایک دن پہلے سامنے آیا ہے جس میں بہت ساری تفریحات پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button