متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ سے مبینہ طور پر 13 سالہ گمشدہ لڑکی شارجہ سے بازیاب۔

خلیج اردو آن لائن نیوز 08- جولائی-2020|21:30|

پولیس نے بتایا کہ راس الخیمہ میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی ایک 13 سالہ لڑکی بدھ کے روز شارجہ سے ملی۔

راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس آپریشنز ، بریگیڈیئر عبد اللہ علی منہاس نے بتایا کہ اس کے والد نے ابتدائی طور پر سمجھا تھا کہ اسے گھر سے اغوا کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ اسے کہیں بھی نہیں ملی۔ تاہم پتہ چلا کہ وہ کچھ خاندانی معاملات پر گھر سے بھاگ گئی تھی۔

بریگیڈئیر منہاس نے کہا ، "وہ خود شارجہ گئ اور کسی نے بھی اسے اغوا نہیں کیا ہے جیسا کہ اس کے پریشان والد نے بتایا تھا۔”

پولیس نے شارجہ پولیس اہلکاروں کی مدد سے اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوکر اسے اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔

اس افسر نے بتایا ، "ہر ممکن تفصیلات اکٹھا کرنے کے لئے فوجداری تحقیقات اور منظم جرائم کے محکموں سے سرچ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔”

بریگیڈ منہاس نے عوام کو افواہوں کو پھیلانے سے روکنے کے لئے متنبہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ان تمام معلومات کی تصدیق کریں جو وہ آن لائن شیئر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا”سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی بہت ساری کہانیاں اور پوسٹس جعلی اور بے بنیاد ہیں اور ان کو شائع کرنے میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button