متحدہ عرب امارات

کمپنی سالانہ چھٹیوں کے عوض ملنے والی رقم سے کٹوتی کرسکتی ہے ؟

متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن میں سے ایک نے سوال کیا ہے کہ میں نے سالانہ چھٹیاں نہیں کی تھی جس کے لیے میں نے کمپنی سے سالانہ رخصت کے بدلے تنخواہ کا تقاضہ کیا لیکن کمپنی نے میری تنخواہ سے 20 فیصد کٹوتی کی ہے کیونکہ میں نے کورونا کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی کے عارضی کنٹریکٹ پر دستخط کئے تھے
اس سوال کا جواب کہ کیا تنخواہوں میں عارضی کٹوتی کا اطلاق سالانہ چھٹیاں نہ کرنے کے عوض لی جانے والی تنخواہ پر ہوتا ہے؟ کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ وزارتی قرار داد نمبر 279 ( 2020) کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین پر لاگو ہوتی ہیں اور ملکی قانون کے مطابق ملازمت کے قانون کے شق نمبر 79 کو یہ سہولت دی گئی ہیں کہ جس نے سالانہ چھٹیاں نہیں کی ہے انہیں اس کے عوض رقم ادا کی جاتی ہیں جو ملازم کے ماہانہ تنخواہ کے حساب سے ہوتی ہیں

جب تنخواہ مل رہی تھی اور اپ نے چھٹیاں نہیں کی اور کمپنی کے اپ کی تنخواہ میں کمی نہیں کی تو اپ کو چھٹیوں کے عوض اسی حساب کے مطابق رقم ادا ہوگی تاہم جس روز سے اپ نے کٹوتی کے کنٹریکٹ ہر دستخط کئے ہیں اور ضوروی چھٹیاں نہیں کی ہے تو کٹوتی والے تنخواہ کے حساب سے ہی رقم ادا کی جائیگی لیکن اگر کمپنی اس حساب سے انحراف کرتی ہیں تو اپ کو حق حاصل ہے کہ اپ اماراتی وسائل برائے انسانی وسائل سے رابط کرسکتے ہیں تا کہ کمپنی اپ کو سابقہ تنخواہوں کے مطابق چھٹیوں کے بدلے رقم کی ادائیگی کرے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button