پاکستانی خبریں

پاک فوج نے بھارتی جاسوسی ڈرون مار گرایا

خلیج اردو

09 ستمبر 2020

راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 11 واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

جنرل بابر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر پر گرایا گیا۔ پاکستانی علاقےمیں گھس آیاتھا، بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی پر پاکستانی علاقے میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کی خلاف ورزی کی بناء پر رواں سال گرایا جانے والا یہ11ھواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button