متحدہ عرب امارات

دبئی العین روڈ پر ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز دبئی میں العین روڈ پر ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق کار میں آگ العین کی طرف جانے والی سڑک پر دبئی سیلیکون آئیسس کے قریب لگی۔  اس حادثے کی وجہ سے اس علاقے میں ٹریفک کا بھاؤ شدید متاثر ہوا۔

دبئی سول ڈیفنس کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ انہیں اس حادثے کی اطلاع شام 5 بج کر 33 منٹ موصول ہوئی۔ گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق ند الشیبا اسٹیشن کے فائٹر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر 6 بج کر 39 منٹ پر آگ پر قابو پا لیا۔

حادثے میں کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button