متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: کویڈ ۔19 پر قابو پانے کے لیے ابو ظہبی ٹیکسیوں میں بغیر نقد ادائیگی

ابو ظہبی میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کویڈ ۔19 پر قابو پانے کے لیے ٹیکسیوں میں نئے احتیاطی اقدامات متعارف کراۓ ہیں۔

اب ابوظہبی میں چلنے والی ٹیکسیوں میں نقد لین دین کے تبادلے کو کم کرنے کے لئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ مشینوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔

حال ہی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے مسافروں سے ڈرائیوروں کو الگ کرنے کے لئے پلاسٹک کے پردے نصب کیے تھے۔ اب پچھلی سیٹ پر ایک وقت میں صرف دو مسافروں کی اجازت ہے۔

محکمہ ٹیکسیوں کےڈرائیوروں کو روزانہ کی جانچ پڑتال بھی انجام دے رہے ہے۔

"آئی ٹی سی نے ڈرائیوروں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکسی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، مرکز نے ابوظہبی ، ال عین اور ال دھفرا میں 6،147 ٹیکسیوں پر سپرے کیا ہے اور اس پورے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

source : Khaleej Times

29 April 2020

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button