متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کا مقابلہ: دبئی پولیس کی راڈارکے اوقات میں تبدیلی

دبئی کی سڑکوں پر لگی تمام راڈار کام کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں۔

دبئی پولیس نے قومی جراثیم کشی پروگرام کے نئے اوقات کے مطابق سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لئے دبئی میں راڈاروں کی اوقات کو تبدیل کردیا ہے۔

پروگرام کے نئے اوقات دبئی میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیں۔

عمارت الیوم کے رپورٹ کے مطابق ، دبئی پولیس میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر سیف مہر المزروی نے کہا ہے کہ دبئی کی سڑکوں پر تمام تر راڈار مصنوعی ذہانت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں جو نقل و حرکت کی پابندیوں کے اوقات کے مطابق خود بخود تبدیل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام جراثیم کشی کے آپریشن کو آسانی سے انجام دینے کے لئے راڈاروں کو ایڈجسٹ کرنے کے فیصلے کیا تھا ، اس فیصلے کا مقصد دبئی کی سڑکوں پر جراثیم کشی کے آپریشن کے دوران گاڑیوں کی نقل و حرکت کو کم کرنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر موجود تمام راڈارز کسی بھی ایسی گاڑی کا پتا لگائیں گے جو پروگرام کے اوقات میں خلاف ورزی کریں گے، وہ گاڑیا اس زمرے میں نہی آئی گے جن کے پاس اجازت نامے ہوگے.

Source : Khaleej Times

29 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button