متحدہ عرب امارات

کیا خیبرپختونخوا اتنا صاف ستھرا ہو گیا ہے کہ سویپر کی ضرورت ہی نہیں؟ صاف ستھرا تو کسی اور صوبے کا سنا تھا،آئینی عدالت نے ایم اے پاس سویپر کیس میں اپیل خارج کر دی

خلیج اردو
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں ایم اے پاس شخص کو سویپر کی حیثیت سے ملازمت دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیا اب ایم اے پاس کرنے والا شخص سویپر کا کام کرے گا؟ اب دس سال بعد اس شخص کو نوکری سے نکالنا بھی مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ صوبائی حکومت شکایت کنندہ نسیم کو کسی دوسری مناسب جگہ پر ملازمت فراہم کرے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں سویپر کی کوئی خالی اسامی موجود نہیں۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیا خیبرپختونخوا اتنا صاف ستھرا ہو گیا ہے کہ سویپر کی ضرورت ہی نہیں؟ صاف ستھرا تو کسی اور صوبے کا سنا تھا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ایم اے پاس شخص سے سویپر کا کام کروانے پر نظام کو شاباش دینی چاہیے۔ عدالت کے استفسار پر ایجوکیشن افسر نے بتایا کہ متعلقہ ملازم کی ذمہ داریوں میں جھاڑو لگانا اور صفائی کرنا شامل ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا اس شخص سے جھاڑو لگوانے پر کسی کو شرم نہیں آتی؟ ایم اے پاس شخص کا سویپر کی نوکری کرنا ایک المیہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button