ابو ظبی کی بحران، ہنگامی صورتحال اور آفات سے متعلق کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امارت میں صحت کے شعبے میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ کمیٹی نے احتیاطی تدابیر کے مطابق معاشی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کی آپریشنل صلاحیت کو ممکنہ حد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں خریداری اور تفریحی مراکز، ریستوران اور نرسریز شامل ہیں۔
کمیٹی نے امارات میں داخل ہونے کے لئے استعمال ہونے والے منفی پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کے درست ہونے کی توثیق کو 48 سے بڑھا کر 72 گھنٹوں تک کردیا ہے۔ اسکے علاوہ چوتھے اور آٹھویں دن کے ٹیسٹوں کو داخلے کے دن سے ان لوگوں کے لئے چھ دن کردیا ہے جو مسلسل 6 یا زیادہ دن قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ مزید برآں کمیٹی نے بین الاقوامی مسافروں دونوں رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔
اس طریق کار میں گرین ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ دینا اور دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ میں کمی کرکے اسے صرف 10 دن کرنا شامل ہے۔ تمام مسافروں کو اگر وہ مسلسل 6 دن یہاں رہنا چاہتے ہیں تو انھیں چھٹے دن اور اور اسی طرح اگر وہ 12 یا اس سے زیادہ دن مقیم ہیں تو بارہویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔
ہر پندرہ دن بعد ملک کی درجہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بین الاقوامی احتیاطی تدابیر کے مطابق کمیٹی نے مثبت کیس سے رابطے میں رہنے والے افراد کے لئے قرنطینہ مدت کو کم کرکے صرف دن دن کرنے کی منظوری دے دی ہے بشرطیکہ پی سی آر ٹیسٹ آٹھویں دن لیا گیا ہو اور اس کا رزلٹ منفی ہو۔ جیسا کہ پہلے اعلان ہوا قومی ویکسنیشن پروگرام اور ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے فیز III کے شرکاء جو الحسن ایپ پر فعال ہیں بیرون ملک سے واپسی پر یا رابطے میں ہونے پر قرنطینہ سے مستثنیٰ ہیں۔
کمیٹی نے صنعتی زون کے رہائشیوں اور آبادی کی کثافت والی جماعتوں اور ابوظبی امارات میں تجارتی سرگرمیوں کے ملازمین کے لئے وقتا فوقتا اسکریننگ پروگراموں کی منظوری دی۔ اس نے ابوظبی امارات کے باہر واقع ایس ای ایچ اے ٹیسٹنگ مراکز کی گنجائش بڑھانے اور داخلی مقامات پر ٹیسٹنگ مراکز کو بند کرنے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھیں۔







