ابوظہبی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے ابو ظہبی کے اندر اور باہر جانے والوں کے لیے کچھ پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان پابندیوں میں اب کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابو ظہبی حکام نے اب شہریوں کو 48 گھنٹے کے لیے ابو ظہبی سے باہر جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس سے پہلے انہیں اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور اس ٹیسٹ کی روپورٹ ہمراہ ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ابو ظہبی حکام نے پابندی لگائی تھی کہ جو بھی ابو ظہبی سے باہر جائے گا تو واپسی پر اسے دبئی یا شمالی امارات کے ایک کلینک میں واپسی سے قبل اس کی اسکریننگ کروانی پڑے گی تاکہ یہ ثابت کریں کہ وہ کوویڈ فری ہیں۔
سرحد پر موجود پولیس کو یقینی بنانا ہے کہ تمام ڈرائیوروں اور مسافروں کے وہ میسجز دیکھیں جو انہیں مختلف ٹیسٹنگ مراکز کی جانب سے کورونا کی منفی رپورٹ کے حوالے سے بھیجے گئے ہیں۔
ابو ظہبی گورنمنٹ کے میڈیا آفس نے بتایا ، "ابوظہبی سے مختصر عرصے کے لئے باہر جانے والوں کو اسکریننگ سنٹر کا دورہ کرنا ہو گا تاکہ وہ روانگی سے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرائیں اور واپسی پر نتیجہ پیش کریں۔ تاہم” ابوظہبی میں دوسرے امارات سے آنے والے مسافروں کو سرحد پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی جانچ کروانی ہوگی”۔
ان پابندیوں کے باعث ہفتے کے آخر میں، اسپتالوں اور اسکریننگ مراکز میں لوگوں کی بھرمار تھی کیونکہ لوگوں نے دارالحکومت میں داخل ہونے کے لئے ٹیسٹ کروانا چاہتے تھے یا پھر وہ بیرون ملک پروازیں لینا جاہتے تھے۔ ابوظہبی نے یہ نظام اس وقت متعارف کرایا جب اس نے کورونا وائرس کیسوں کی تعداد کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم اب کورونا ٹیسٹ کی منفی نتائج کی روپورٹ نے ایک اجازت نامے کے نظام کی جگہ لے لی ہے جو صرف غیر معمولی حالات میں استعمال ہوسکتی ہے۔
سرحد پار کرنے والے کسی بھی شخص کو ، جیسے شیخ زید روڈ اور العین روڈ پر جانے والے افراد کو پولیس چوکیوں پر روکا جائے گا۔ یہ نظام روزانہ آنے جانے کے لئے نہیں بلکہ ضروری سفر کی اجازت دیتا ہے۔ حکومت کے میڈیا آفس نے گذشتہ ہفتے کہا ، "جو لوگ ابوظہبی میں عام طور پر روزانہ سفر کرتے ہیں انہیں اس وقت کے دوران اپنی نقل و حرکت کو کم یا محدود کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔”
کیا اس نظام سے کسی کو استشنیٰ یا رعایت حاصل ہے ؟
جی ہاں. سامان اور ڈاک لے جانے والی گاڑیاں کو ان قواعد سے مستثنیٰ ہیں۔ ایسے ملازمین جو ابوظہبی میں مقیم نہیں ہیں کو اب بھی امارات میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ کینسر یا گردے سے متعلق علاج کے لیے طبی معائنے کے لیے آنے والے افراد کو ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہے
Source : The National







