متحدہ عرب امارات

دبئی ڈرائیونگ کے لئے دنیا کا دوسرا بہترین شہر قرار

متحدہ عرب امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

دوبئی ڈرائیونگ کے لئے دنیا کا دوسرا بہترین شہر جبکہ متحدہ عرب امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوبئی میں گاڑی چلانے والے سے پوچھیں کہ یہاں گاڑی چلانا کتنا آسان ہے تو وہ بتائیں گے کہ یہاں گاڑی چلانے میں بہت آسانی ہے اور گاڑی چلانے کے لئے یہ ایک بہترین شہر ہے۔ اب عام آراء کی حمایت کرنے کا بھی ثبوت موجود ہے کیونکہ ایک نئے سروے میں دوبئی کو دنیا میں گاڑی چلانے کے لئے دوسرا آسان ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

مسٹر آٹو نے سٹیٹس انڈیکس سروے کیا اور دوبئی کو ڈرائیونگ کے لئے دنیا کا دوسرا بہترین شہر قرار دیا۔ اس سروے میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک نے حصہ لیا تھا اور متعدد معیار مقرر کئے گئے تھے جس کے بنا پر فیصلہ کرنا تھا کہ دنیا میں ڈرائیونگ کے لئے سب سے زیادہ موزوں شہر کونسا ہے ۔

بھیڑ،ہوا،سڑک کا معیار، حفاظت، پٹرول کی قیمت،سالانہ روڈ ٹیکس کے مناسبت سے طے کرنا تھا کہ کونسا شہر ان معیار پر پورا اترتا ہے۔

دوبئی نے سڑک کے معیار ، کم پٹرول کی قیمتوں اور کم سالانہ روڈ ٹیکس کے اعلی پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر 100 میں سے 97.87 سکور کیا۔ اس کے علاوہ دوبئی نے روڈ ایکسیڈنٹ اور پارکنگ فیس میں نمایاں کارکردگی حاصل کی۔ ش سروے میں کینیڈا کے شہر کیلگری پہلے نمبر پر رہا ، اس نے تمام زمرے میں واضح 100 سکور حاصل کیا ۔

ڈرائیونگ کے سروے میں سرفہرست 10 شہر یہ ہیں ۔

 کیلگری ، کینیڈا
دوبئی ، متحدہ عرب امارات
اوٹاوا ، کینیڈا
برن ، سوئٹزرلینڈ
ایل پاسو ، امریکہ
وینکوور ، کینیڈا
گوٹنبرگ ، سویڈن
ڈسلڈورف ، جرمنی
باسل ، سوئٹزرلینڈ
. ڈورٹمنڈ ، جرمنی

ڈرائیونگ کے لئے بدترین 10 شہر

 ممبئی ، ہندوستان
الانباتار ، منگولیا
کولکتہ ، ہندوستان
لاگوس ، نائیجیریا ،
۔کراچی ، پاکستان
بوگوٹا ، کولمبیا
سان پاولو ، برازیل
میکسیکو سٹی ، میکسیکو
ریو ڈی جنیرو
ماسکو ، روس

اوساکا جو جاپان کا شہر ہے دنیا کے سب سے کم حادثات ہونے والآ شہر قرار پایا جہاں دنیا میں سب سے کم سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ٹوکیو ، سنگاپور اور دبئی نے بالترتیب دوسرا ، تیسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا۔

اسی طرح کی سروے میں ابوظہبی کو سال 2019 کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس شہر نے ٹوکیو ، باسل ، میونخ اور ویانا جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ کر بہترین مقام حاصل کیا ہے۔

ابوظہبی نے 89.3 پوائنٹس کا سیفٹی انڈیکس حاصل کیا۔ یاد رہے کہ اس مارچ متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان پچھلے ہفتے دبئی میں پولیس کے 12 ویں بین الاقوامی سمپوزیم میں کیا گیا تھا۔ 96٪ رہائشیوں نے بیشتر اوقات میں باہر چلنا محفوظ محسوس کیا۔ اس دوران سنگاپور نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

جی پی ایس سے لیس پولیس کاروں اور سمارٹ فون کی بدولت ، ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس کے جوابی کاروائی میں متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے۔ نیو یارک نے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button