متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے پارٹی کا انعقاد کرنے پر ڈی جے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورنا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ اور لاپرواہی برتنے والے افراد کے ساتھ سختی سے  نمٹا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دبئی پولیس نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوے ایک پارٹی کا انعقاد کرنے والے ایک ڈی جے اور دو مینجروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی جے، ایک ٹورازم کمپنی کے جنرل مینجر اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر پارٹی کا انعقاد کروانے کا الزام ہے جس میں 100 لوگوں نے شرکت کی تھی۔

دبئی پولیس کے کریمنل انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال سالم الجالف نے تصدیق کی کہ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو اس وقت گرفتار کیا جب اس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں گردش کرنے لگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ "منتظمین نے مجاز حکام سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ انہوں نے واضح طور پر سماجی دوری کے قواعد اور کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی اور بہت سے لوگوں کی جان کو خطرہ میں ڈالا ہے”۔

برگیڈٰیئر جالف کا کہنا تھا کہ ایسی پارٹیوں کا انعقاد کرنے والوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ کی سزا عائد کی جاے گی۔

اور انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ پولیس کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ اور انہوں ٹورازم کمپنیوں سمیت کمیونٹی کے افراد سے درخواست کی ہے وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button