پاکستانی خبریں

قومی طاقت کے تمام عناصر متحدہ ہوکر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، جنرل باجوہ

خلیج اردو

14 ستمبر 2020

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام عناصر متحد ہو کر خطے میں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخارنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ زلمےخلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر امن کے عمل میں کامیابی ممکن نہیں تھی۔

جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی تعاون اور رابطوں کیلئے ویژن واضح ہے، قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر اس ویژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں اور خطےمیں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

Source: Khaleej Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button