متحدہ عرب امارات

دبئی: منشیات کے عادی شخص کی گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی کی ابتدائی عدالت نے 29 سالہ مجرم پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے گرفتارسے بچنے کے لیے دبئی پولیس کے ایک اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

سرکاری پراسکیوشن کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ 4 فروری کو پیش آیا تھا۔ جب 29 سالہ گلف شہری جو کہ نشے کا عادی ہے نے – "جان بوجھ کر ایک پولیس افسر پر گاڑی چڑھانے۔  اس شخص پر الزام اس نے مبینہ طور پر پولیس افسران کی جان کو بھی خطرہ میں ڈال دیا جب اس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی پولیس کار سے ٹکرا دی۔ اس پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے”۔

انسداد منشیات فورس کے ایک لیفٹیننٹ نے بتایا کہ انہیں مدعاعلیہ کے بارے اطلاع ملی تھی کہ وہ ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ "ہماری معلومات یہ تھیں کہ وہ ایک اور مشتبہ شخص کے ساتھ ہے۔ وہ منشیات کا استعمال کر رہے ہیں اور انکے پاس اتنی مقدار ہے کہ وہ دوسروں کو بیچ سکتے ہیں”۔

پولیس اہکار نے مزید بتایا کہ ” ہم پبلک پراسیکیوٹر کے وارنٹ لے کر ہوٹل پہنچے۔ جہاں ہم نے مدعالیہ کو دوسرے متشبہ شخص کے ساتھ ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی میں بیٹھے دیکھا۔ تاہم جب دوسرا مشتبہ شخص گاڑی سے باہر آیا تو مدعالیہ نے گاڑی دوڑانے کی کوشش کی جبکہ میں گاڑی کا دروازہ پکڑے کھڑا تھا”۔

لیفٹیننٹ نے مزید بتایا کہ اس مدعالیہ نے جان بوجھ کر گاڑی بگھائی اور ہماری گاڑی سے ٹکرا دی۔

"جس پر ہمیں یہ شک ہوا کہ مدعاعلیہ کے پاس منشیات ہیں اور پکڑا نہیں جانا چاہتا اس لیے ہم نے آپریشن روم کو اطلاع کردی اور مزید کاروائی کے لیے وارنٹ حاصل کر لیا”۔

تاہم مدعالیہ بعدازاں گرفتار ہوگیا، اور مقدمے کی سماعت 5 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button