متحدہ عرب امارات

یو اے ای: کورونا وائرس سے 5 افراد کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے ملزمان کو قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی کی کورٹ آف اپیل نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کرونا سے موت کی خبر پھیلانے کے الزام میں گرفتار افرد کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔

ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے اگست میں کورونا سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کی خبر چلائی تھی جسے نیشنل ایمرجنسی سے متعلقہ اتھارٹی این سی ای ایم اے نے مسترد کر دیا تھا۔

این سی ای ایم اے کا اپنے آفیشل بیان میں اس خبر کے حوالے سے کہنا تھا کہ "ابوظہبی سپورٹس چینل پر نشر ہونے والی خبر جھوٹی ہے۔ اور (مبینہ متاثرہ ) کوئی وجود نہیں رکھتی اور انکی ہلاکت سے متعلق خبر من گھڑت ہے”۔

مزید برآں، این سی ای ایم اے کی پراسیکیوشن کے قائم مقام سربراہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبرویں پھیلانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” پبلک پراسیکیوشن میڈیا میں اپنی ذمہ داریاں مناسب طریقے پوری نہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعائت نہیں برتے گا اور انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی”۔

تاہم، اس خبر کے نشر ہونے کے بعد یو اے ای حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں اب ابوظہبی کی کورٹ اپیل کی جانب سے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button