متحدہ عرب امارات

شارجہ: فیملیز کے لیے مخصوص رہائشی علاقوں کو 6 ہزار سے زائد مزدوروں اور غیر شادی شدہ افراد سے خالی کروا لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میونسپلٹٰی کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں سے مزدوروں اور کنواروں کو نکالنے کی مہم کے دوران ابتک 6 ہزار 5 سو سے زائد غیر شادی شدہ افراد کو رہائشی علاقوں سے نکال لیا دیا گیا ہے۔

شارجہ بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل تحبط الطریفی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران 6 ہزار 561 ورکروں اور غیر شادی شدہ افراد سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

الطریفی کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران شارجہ بلدیہ نے "فیملیز کے لیے مخصوص رہائشی علاقوں سے مزدوروں اور غیر شادی شدہ افراد کو نکالنے کے لیے انسپیکشن کے دوران شارجہ شہر کے مختلف علاقوں میں 1ہزار 636 چھاپے مارے”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران ایسی گھروں اور عمارتوں بجلی کے کنیکشن منقطع کر دیا گئے ہیں جہاں غیر تصدیق شدہ کنیکشن لگے ہوئے تھے۔

انکا مزید بتایا تھا کہ مہم کے دوران بیشتر گھروں میں غیر قانونی ورکشاپس اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹور بھی سامنے آئے ہیں ۔

شارجہ بلدیہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ شارجہ پولیس کے واٹر اتھارٹی کے ساتھ مل کے اس مہم کو مسلسل جاری رکھے گی۔

یہ مہم کیوں اور کب شروع ہوئی؟

اس مہم کا فیصلہ ایک خاتون کی جانب سے 27 ستمبر بروز اتوار کے روز شارجہ کے ٹی وی اور ریڈیو کو کی گئی ایک کال کے بعد کیا گیا۔ خاتون نے کال کے دوران رہائشی علاقوں میں مزدوروں اور کنواروں کی علاقے میں موجودگی کے حوالے سے شکایت کی تھی۔

شکایت کنندہ خاتون کا کہنا تھا کہ  اسے علاقے میں کنوارے افراد اور مزدوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث وہ خود کو اپنے بچوں کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے۔

جس کے فوری بعد ڈاکٹر شیخ سلطان نے شارجہ میونسپلٹی اور شارجہ پولیس کو علاقہ  کنواروں اور مزدوروں سے خالی کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس حکم کے بعد شارجہ میونسپلٹٰی نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور مختلف گھروں کو نوٹس جاری کرنے شروع کر دیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

. تنفيذاً لتوجيهات حاكم الشارقة بلدية الشارقة تنفذ 1636 حملة لإخلاء المخالفين من مناطق الأسر والعائلات وتخلي 6561 مخالفاً تنفيذاً لتوجيهات صاحب السمو الشيخ الدكتور سلطان بن محمد القاسمي عضو المجلس الأعلى حاكم الشارقة أعلنت بلدية مدينة الشارقة تنظيم أكثر من 1636 حملة تفتيشية على عدد من مناطق مدينة الشارقة لإخلاء المخالفين من العزّاب والعمّال من المناطق التي تقطنها الأسر والعائلات، استمرارً لحملاتها على كافة مناطق المدينة بالتعاون مع القيادة العامة لشرطة الشارقة وهيئة كهرباء ومياه وغاز الشارقة. وأكد ثابت الطريفي مدير عام البلدية أن هذه الحملات أسفر عنها إخلاء أكثر من 6561 مخالفاً من العمّال والعزّاب والقطع الفوري للخدمات عن المساكن المخالفة والتي رصدت الفرق بداخلها تقسيمات هندسية مخالفة وتوصيلات كهربائية عشوائية تشكل خطر عليهم، مشيراً إلى أنه تم رصد العديد من التجاوزات الأخرى في مساكن عدة كإقامة ورش لتصليح السيارات ومخازن للمواد الغذائية والمواد الكهربائية والتي تعتبر مجهولة المصدر وتم تخزينها بصورة غير صحيحة، وعليه تم اتخاذ الإجراءات اللازمة حيالها. . . In implementation of the directives of HH Sheikh Dr. Sultan bin Muhammad Al Qasimi, Supreme Council Member and Ruler of Sharjah, Sharjah City Municipality has organized 1636 inspections on several areas in the city of Sharjah to evict violating bachelors and laborers from the family only areas. The municipality continues the eviction campaigns on all areas of the city in cooperation with Sharjah Police and the Sharjah Electricity, Water and Gas Authority. Thabit Al Turaifi, director general of the municipality, said that more than 6,561 violating laborers and bachelors were evacuated during the ongoing campaign, and utilities were immediately cut off from the illegal housing units, where many unapproved engineering divisions and electrical connections were detected, posing danger to the residents of those housing units. He pointed out that many other violations were detected in several houses, such as setting up car repair workshops and foodstuff stores. Electrical materials of unknown sources were stored improperly. The necessary measures were taken against violators. #الشارقة #بلدية_مدينة_الشارقة #sharjah #shjmunicipality

A post shared by بلدية مدينة الشارقة (@shjmunicipality) on


Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button