خلیج اردو
26 ستمبر2020
دبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں اقات کار کا تعین کیا گیا ہے۔ نئے رولز کے مطابق دبئی میں ہوٹل رات کے تین بجے بند ہوں گے۔ہوٹلز میں کانفرنسز یا نقریبات رات ایک بجے تک ختم کیے جانے کے احکامات ہیں ۔
امارات کے محکمہ برائے سیاحت اور تجارتی مارکیٹنگ ڈی ٹی سی ایم کی جانب سے جاری حکمانامہ میں کہا گیا ہے کہ خوراک اور مشروبات کا سلسلہ رات 3 بجے کے بعد بند ہونا چاہیئے۔ تاہم ہوم ڈیلوری سروس کو اس سے اثتثنی حاصل ہوگا۔
فورچون گروپ آف ہوٹلز کے چیئرمین اور ایم ڈی پروین شٹی نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ حکام کے اس فیصلہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ایسا ضروری تھا۔ ویک وینڈ پر اکثر پارٹیاں ہوتی ہیں اور ان دنوں میں اس کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
دبئی میں ریسٹورنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ٹیبل پر گاہکوں کی تعداد 8 سے کم رکھیں جبکہ شیشہ کیفے میں ایک ٹیبل پر پانچ افراد ہونے چاہیئے۔
ریستورانوں اور کیفے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔
کیفے فونکی ٹاؤن کے پارٹنر زوبن میٹھاوالا نے ان رولز کو خوش آٗئند قرار دیا ہے۔
Source : Khaleej Times







