متحدہ عرب امارات میں لوگوں کا حوصلہ بڑھانے اور مثبت پیغام پھیلانے کے لئے ایک نیا اقدام شروع کیا گیا ہے-
‘ٹوگیدر وی چینٹ فار متحدہ عرب امارات’ کے اقدام کے مطابق ، رہائشیوں کو بدھ اور جمعہ کی شام 9 بجے اپنے بالکونیوں سے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پڑھنے کی ترغیب دی گئ ہے۔
یہ اقدام صحت کے شعبےکے کارکنوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بھی تعریف کرنے کا ذریعہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی عوام میں خوشی اور امید پھیلانے کے لئے مکینوں کو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
Source : Khaleej Times
15 April 2020







