متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس:3 سالہ اماراتی بچی 50 دن بعد اپنے والدین سے ملی-

کوویڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازوں کی معطلی کے بعد ، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، مملکت برائے سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے تمام متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کر 3 سالہ اماراتی بچی کو دبئی میں اسکے والدین کے پاس واپس بھیج دیا –

ثالیہ محمد العمودی نے مارچ کے آغاز میں اپنی نانی کے ساتھ دبئی سے دمام کا سفر کیا تھا اور اس کی والدہ نے دو دن بعد جانے کا ارادہ کیا تھا ، لیکن کوویڈ-19 کے بحران کے دوران ہونے والی تیز رفتار پیشرفت کی وجہ سے والدہ کو دمام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا-50 دن کے انتظار کے بعد بچی اپنے والدین کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لئے سعودی حکام کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے خصوصی انتظامات کے بعد ، 22 اپریل 2020 کو بدھ کے روز متحدہ عرب امارات واپس پہنچی-

بچی کے والد محمد ال امودی نے کہا ، "وزارت خارجہ اور سعودی عرب نے میری بچی کی وطن واپسی کے لئے تمام تر سہولیات اور توجہ فراہم کی ہے۔”

بچی کے والد نے کہا ، "ہم اپنی حکومت اور ہماری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس بحران میں ہر شہری اور ہر آبائی وطن کے باشندے کے ساتھ کھڑی ہے-میں شیخ عبد اللہ بن زید النہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں-

Source : Khaleej Times
25 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button