دبئی میں 24 گھنٹے اسٹرلائزیشن پروگرام کے اوقات میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران نظرثانی کی جائے گی-
ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ، دبئی میں بھی اسٹرلائزیشن پروگرام شام 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلایا جائے گا لیکن رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا-
اس سے قبل، وزارت صحت اور روک تھام ، وزارت داخلہ اور نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے اوقات میں مقدس مہینے کے دوران رہائشیوں اور شہریوں کی مدد کے لئے ترمیم کی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times
25 April 2020







