متحدہ عرب امارات

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دبئی میں کریک ڈاؤن جاری ، 3 بڑے کاروباری مراکز بند کر دیئے

خلیج اردو
05 نومبر 2020
دبئی: دبئی اکانومی کے کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سی سی سی پی کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان چھاپوں کے دوران مختلف شاپبک سنٹر اور ان کے ملازمین پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے اور وجہ ہے ماسک نہ پہننا اور دیگر کورونا ایس اور پیز کی خلاف ورزی کرنا۔

اب تک جنتے دوکانوں کا معائنہ کیا گیا ہے ان میں 748 دوکانوں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد والا پایا گیا ہے۔

دوبئی اکانومی نے تاکید کی ہے کہ ہر کوئی بھی کورونا ایس او پیز پر عمل داری میں غفلت نہ برتیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ عوام ضوابط پر عمل کرکے تعاون کریں تاکہ معیشت نارمل حالت میں واپس آجائے۔

دبئی اکانومی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر وہ دیکھتے ہیں کہ کہیں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو وہ دوبئی اکانومی کی اپلیکشین یا 600545555, پر کال کرکے یا www.consumerrights.ae پر شکایت کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button