خلیج اردو
10 اکتوبر 2020
ابوظبہی: کورونا نے جہاں پوری دنیا کو لپیٹ میں لے کر بہے سے قیمتیں جانیں ہم سے چھین لیے ہیں وہاں معاشی بحران بھی پیدا کیے ہیں۔ ان بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا روزگار متائثر ہوا۔ متحدہ عرب امارات میں بہت سی کمپنیوں نے یہ حل نکالہ انہون نے ورکرز کو آدھی تنخواہ دینی شروع کی تاکہ کمپنی اور ورکر کا بوجھ بانٹا جا سکے۔
کورنا کے دیگر اثرات کے ساتھ اس کا نفسیاتی اثر بھی بہت ہے۔ کافی افراد اس کے ڈر یا معاشی پریشانیوں کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار بھی ہوئے۔ 31 سالہ بھارتی مزدور محمد عافیہ آدھی تنخواہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔ وہ ایک مینٹیننس فرم میں کام کرتی تھی اور کورونا نے ان کے معاش کو متائثر کیا۔ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے جو وہ گھر بیچ سکتی۔
صفائی کی کمپنی میں کام کرنے والے ایک سپروائزرآدم سوامد جہاں کورونا کا شکار ہونے سے خوفزدہ تھا ، اس کے کافی دوستوں کی جاب اس وباء کی نذر ہو گئیں جس کو لے کر وہ پریشان رہتا تھا۔
ان دونوں نے امارات میں ورکرز کیلئے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ میں شرکت کی جہاں ذہنی پریشانیوں کا شکار مزدوروں کی کونسلنگ کی جاتی ہے۔
ذہنی صحت کی بہتری کیلئے سپورٹ پروگرام کا مقصد مزدوروں کی پریشانیوں کو جان کر انہیں سکون فراہم کرنا ہے اور ان پریشنایوں سے نجات دلانا ہے جو وہ کورونا کی وجہ سے شکار ہوئے۔یہ پروگرام 8 مختلف زبانوں میں جاری ہے۔
ابوظبہی کے محکمہ برائے کمپیونٹی ترقی ڈی سی ڈی نے ابوظبہی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے انسداد کورونا کے ساتھ ملکر آپ قیمتی ہیں کے عنوان سے You matter کا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ہر انسانی کو عزت دے کر اس کی پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد کرنا ہے۔
اس پروگرام میں شامل ماہر نفسیات اور ڈاکٹر مزدوروں کو ان کی رہائش گاہ پر مختلف کونسلنگ سیشن کراتے ہیں جس سے وہ اپنا دکھ بھول جاتے ہیں۔ وہ ان سے بات کرتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کیسے ان تفکرات سے بچیں۔
ڈی سی ڈی میں انڈرسیکرٹری حماد علی آلدہری کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے مختلف سوالات کی بنیاد پر اٹھ زبانوں میں ان کے جوابات کیلئے مختلف ورک شاپس کا اہتمام کیا گیا اور مختلف پروگرام کیے گئے۔
ابوظبہی میں مزدور کیلئے اپنے پریشانیوں اور تفکرات پر قابو پانے کیلئے ہاٹ لائن قائم کیا گیا ہے۔ 800937292 پر کال کرکے اپنی پریشانی کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔
Source : Khaleej Times







