عالمی خبریں

بحرین: توہین اسلام کے الزام میں ایک خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

چیف پراسیکیوٹر ناصر ابراہیم السعید کے مطابق بحرین میں ایک خاتون توہین اسلام اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کو اینٹی سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے حوالےسے شکایت موصول ہوئی جس میں اکاؤنٹ کے مالک کی طرف سے اسلام کے خلاف ٹوئیٹ کی گئی تھیں اور عبادات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

اس شکایت کے موصول ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کے خلاف تفتیش شروع کردی، ددوران تفتیش خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اقرار کیا۔ جس کے بعد خاتون کو ذیلی کریم کورٹ میں بھیج دیا گیا جس نے خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button