خلیج اردو آن لائن:
شارجہ میونسپلٹی نے ساحلوں اور دیگر تفریحی مقامات پر سائیکلوں پر گشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد لوگوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا اور ان تفریحی مقامات پر مانیٹرنگ کو بڑھنا ہے۔
شارجہ سٹی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل ، تبت الترافی نے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس میں پانچ گشتی پارٹیاں شامل تھیں، جو حفاظتی اور روک تھام سے متعلق آلات سے لیس ہوں گئیں۔ اور انہیں المسلہ کے علاقے میں مرکزی عمارت سے لانچ کیا گیا اور اس تقریب میں بلدیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس تقریب کے دوران الترافی کا کہنا تھا کہ سائیکلوں پر گشت سے میونسپلٹی کی شارجہ میں ساحلوں پر نگرانی میں اضافہ ہوگا۔ اور اس مہم کے زریعے لوگوں میں ساحل سمندر پر نافذ کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے لیے آگاہی بھی پیدا کی جائے گی۔ اور انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بلدیہ کی ماحول دوستی کا ثبوت بھی ملتا ہے۔
الترافی کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میونسپلٹی سیاحوں کے لیے ساحلوں پر سیفٹی کو بڑھانا چاہتی تھی جس کے لیے انہوں نے شارجہ پولیس کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات اٹھا ئے ہیں۔ جو اب بلدیہ کے انسپکٹروں کے سائیکل پر گشت کرنے سے مزید مضبوط ہوں گے۔
اس کے علاوہ ساحل سمندر پر کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کے حوالے سے بھی سائن بورڈ لگائے گئے ہیں، جن میں ساحل سمندر پر ماسک پہننا اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا شامل ہیں۔
Source: Gulf News







