خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں دو قسم کی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات جاری ہیں جس سے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف میں کمی کے ساتھ ساتھ محفوظ زندگی کی امید میں اضافہ ہوا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتیطاط کا دامن اب بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی پہنچ تک ویکسین پہنچنے اور ہر شخص کی جانب سے ویکسین لگانے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے جس کی وجہ سے کورونا سے متعلق احتیطاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیئے۔
دبئی کے ایک معروف اسپتال میں ماہر ادویات ڈاکٹر دیرار عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کہ ویکسین اب موجود ہے ، احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیئے۔ ہمیں یہ احتطیاط تدابیر ایک لمبے عرصے تک اختیار کرنے ہوں گے۔
ڈاکٹروں نے یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کی ہے جب امارات میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1538 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف کورونا ویکسین پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے۔ ہمیں کورونا ضوابط پر عمل پیرا ہونا چاہیئے ۔ ماسک پہننا چاہیئے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیئے اور اجتماعات سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ دوا کے بڑے پیمانے پر بنانے میں ابھی وقت لگے گا۔
Source : Khaleej Times







