خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
دبئی: حالیہ سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بعد کاروباری سرگرمیاں پہلے کی طرح معمول پر لوٹ رہی ہے۔ خریداری میں اضافہ ہورہا ہے جس سے معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ عوام پرامید ہیں کہ زندگی جلد معمول پر آئے گی۔
سروے کے مطابق 61 فیصد اماراتی یقین رکھتے ہیں دو سے تین مہینوں میں معیشت اپنی جگہ پر واپس آجائے گی اور کورونا سے پہلے جتنی مضبوط ہو گی۔ 5 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ معیشت اب بگڑ جائے گی جبکہ 34 فیصد غیر یقینی کا شکار ہیں۔
سروے کے مطابق عوام میں یقین کے بڑھنے کی وجہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی ہے۔
میک کنسی اینڈ کو کی جانب سے کی گئی سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جہاں کاروباری سرگرمیاں معمول پر لوٹ رہی ہیں وہاں دیگر ممالک میں اب بھی لوگ انلائن خریداری کررہے ہیں اور ان کا یقین اتنا پختہ نہیں ہے۔ سروے دنیا کے 11 ممالک میں کی گئی جس میں چین ، امریکہ ، بھارت ، نائیجریا ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، اٹلی ، سعودی عب ، سپین ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، نائجیریا کے افراد فرانس ، سپین اور ترکی کے مقابلے میں زیادہ پرامید ہیں۔
Source : Khaleej Times







