متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز تقریبا چھ ہزار انسداد کورونا ویکسینز لگائی گئیں، اب تک مجموعی طور پر 23 ملین سے زائد ویکسین کی ڈوزز لگائی جاچکیں ہیں

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں روک کی روک تھام کیلئے شہریوں کو مکمل ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ویکسین کی پانچ ہزار 956 ڈوزز لگائیں گئیں۔متحدہ عرب امارات میں اب تک مجموعی طور پر 23.8 ملین ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکیں ہیں۔

محکمہ صحت کے مطاق متحدہ عرب امارات میں انسداد کورونا ویکسین کی شرح 241 فیصد فی سو افراد تک پہنچ گئی ہے۔

 حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز، سیاحتی مقامات اور سینما گھروں میں تعداد کے حوالے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ان شعبوں سے منسلک افراد نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔کاروباری افراد نے کورونا کے باعث لگنے والی پابندیوں سے پہنچنے والے نقصان کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

کاروباری افرادکا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے سے مختلف تقریبات کا دوبارہ آغاز ہوگا جس سے نہ صرف ملک کو معاشی فائدہ حاصل ہوگا بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔تاہم حکومت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں بلکہ ان مقامات پر جائیں جہاں پر حفاظتی تدابیر اپنائی جارہی ہوں۔

دوسری جانب تائیوان نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔دو سال قبل کورونا کے پھیلاو کے بعد تائیوان کی جانب سے آئی لینڈ پر آںے والے مسافروں کو دو ہفتے کا سخت قرنطینہ گزارنا لازمی قرار دیا گیا تھا جسکی بدولت اب تک تائیوان میں 20 ہزار سے بھی کم کورونا کی کیسز سامنے آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button