خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نوکرانی نے مالک کے گھر سے ۲۵۷۴ درہم کی فون کالز کیں، عدالت نے ملازمہ کو بل ادا کرنے کا حکم دیا

خلیج اردو: العین کی عدالت نے ایک گھریلو ملازمہ کو درہم 2,574 کے ٹیلی فون بل کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس نے اپنے مالک کی اجازت کے بغیراس کی لینڈ لائن کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آبائی ملک کیلئے بین الاقوامی کالیں ڈائل کیں۔

سرکاری عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خاتون آجر نے گھریلو ملازمہ کے خلاف العین کورٹ آف فرسٹ انسٹینس میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی معلومات اور رضامندی کے بغیر لینڈ لائن کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی کالوں کا 3,000 درہم بل ادا کرے۔

عرب خاتون نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ گھریلو ملازمہ اسے گھر سے بھاگنے سے پہلے کچن کے برتن چرانے کیلئے بھِی مزید 2000 درہم ادا کرے۔

اس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گھریلو ملازمہ اسے اپنے اخلاقی اور مالی نقصانات کے معاوضے میں 5,000 درہم ادا کرے۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ گھریلو ملازمہ کچھ عرصے تک اس کے خاندان کے لیے کام کرتی تھی۔ اور اپنے قیام کے دوران وہ خاندان کے کسی فرد کے علم میں لائے بغیر بین الاقوامی کالز کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کالوں کا ٹیلی فون بل درہم 2,574 تک پہنچ گیا ہے۔ اس نے عدالت میں کمیونیکیشن کمپنی کے جاری کردہ فون بل کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

آجر نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ ٹیلی فون کا بل کلیر کیے بغیر کام سے بھاگ گئی۔

اس معاملے کو دیکھنے کے بعد، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنی کے دستاویزات کی بنیاد پر گھریلو فون پر کی جانے والی بین الاقوامی کالوں کے ٹیلی فون بل درہم 2,574 تک پہنچ چکے ہیں۔

لہٰذا عدالت نے گھریلو ملازمہ کو بل کلیئر کرنے اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا، تاہم، جج نے ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے آجر کے دیگر دعووں کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button