
خلیج اردو: شارجہ میں قائم ایئر عربیہ نے برصغیر پاک و ہند، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ایک درجن سے زیادہ شہروں کے لیے خصوصی ہوائی کرایوں کا آغاز کیا ہے، جس کی ریٹرن اکانومی کلاس کے لیے قیمت 760 درہم سے کم ہے۔
بجٹڈ کیریئرنے کہا کہ مسافروں کو اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اتوار، 20 فروری سے پہلے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے۔
ہندوستانی منزلوں کے لیے، مسافروں کو کوچی کے لیے 760درہم ، دہلی اور ممبئی کے لیے 900درہم ، احمد آباد کے لیے 1,050درہم اور بنگلورو کے لیے 1,150درہم ریٹرن پیش کیا جاتا ہے۔
پاکستانی شہروں کراچی، سیالکوٹ اور فیصل آباد جانے والے مسافر بالترتیب 849، 949 اور 1,040درہم تک ریٹرن اکانومی کلاس ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
کم لاگت والا یہ جہاز متحدہ عرب امارات کے دو امارات شارجہ اور راس الخیمہ سے کام کرتا ہے۔
دیگر منزلوں میں سے، مسافر مصری شہروں اسکندریہ اور قاہرہ کے لیے بالترتیب 900 اور1,050 درہم تک کم میں پروازیں بک کر سکتے ہیں۔
ایئر عربیہ کے مطابق، آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے لیے اکانومی کلاس کی ریٹرن کا ہوائی کرایہ 995 درہم سے شروع ہوتا ہے،جبکہ 1,400 درہم سے بیروت اور تبلیسی اور 1,526درہم ماسکو کے لیےہے۔