متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حکومت کی جانب سے ٹریول فہرست اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔

خلیج اردو
26 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایک فہرست بنا رکھی ہے جس میں شامل ممالک کیلئے سفری سہولیات میں نرمی ہے اور کورونا ضوابط قدرے آسان ہیں ۔ اب اس گرین فہرست کی تجدید کی گئی ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابو ظہبی (ڈی سی ٹی ابو ظہبی) نے اپنی ‘گرین لسٹ’ کو نیا کرکے جاری کیا ہے۔

فہرست کے مطابق ان مقامات سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی میں لینڈنگ کے بعد لازمی قرنطینہ ہونے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر انہیں صرف پی سی آر ٹیسٹنگ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیشرفتوں کی بنیاد پر ، "گرین لسٹ” میں شامل ممالک ، خطے اور علاقے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

اس فہرست میں شامل ہونا متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے صحت اور حفاظت کے سخت معیار سے مشروط ہے۔اس فہرست کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر نہیں بلکہ ان ممالک سے آںے والے افراد پر ہیں خواہ وہ جس پر شہریت سے تعلق رکھتے ہوں۔

25 جنوری تک تازہ ترین گرین لسٹ میں آسٹریلیا ، بحرین ، چین ، جزائر فاک لینڈ ، گرین لینڈ ، تھائی لینڈ ، ہانگ کانگ ، ماریششس ، نیوزی لنڈ ، سنگاپور ، سعودی عرب ، سینٹ کٹس اور نیوس ، منگولیا ، مالدیپ شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button