خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے کوئی ہالکت نہیں ہوئی۔
ملک میں پیر کے روز 127 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 220 افراد نے مہلک وبا کو شکست دی۔
حکام کے مطابق کم از کم 197,155,210 کرونا ٹیسٹ ابتک کروائے جا چکے ہیں۔ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,237 ہیں۔