خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے جمعرات کو کورونا وائرس کے 137 کیسز کے رپورٹ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ 64 افراد صحت یاب اور ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔
کل ایکٹو کیسز 14,380 ہیں جہاں 21 ہزار سے زیادہ اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 18 فروری تک کیسز کی کل تعداد 1,050,961 ہے جبکہ کل ریکوری 1,034,232 ہے۔ اموات کی تعداد 2,349 ہے،حکام کے مطابق ملک میں اب تک 199,025,273 سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔