خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1747 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1731 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
نئے کیسز 3 لاکھ 2 ہزار 318 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 57 اشاریہ 4 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 32 ہزار 907 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 11 ہزار 442 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1811 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 654 فعال کیسز ہیں۔
Source: Khaleej Times







