خلیجی خبریں

شادی میں سوپ بنانے والا باورچی ابلتی ہوئی دیگ میں گرکر ہلاک

خلیج اردو: عراق میں شادی کی تقریب کے دوران سوپ بنانے والا باورچی ابلتے ہوئے سوپ کی دیگ میں گرکر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ضلع زاخو میں شادی کی تقریب کے لیے 25 سالہ باورچی بڑی دیگ میں سوپ تیار کررہا تھا کہ اس دوران وہ حادثاتی طور پر دیگ میں جاگرا جس سے وہ بری طرح جل گیا۔

حادثے کے بعد باورچی عیسیٰ اسماعیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ دن تک زیر علاج رہا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسیٰ اسماعیل کے عزیزو اقارب کا کہنا ہےکہ وہ 8 سال سے باورچی کا کام کررہا تھا اور شادیوں سمیت دیگر تقریبات کے لیے کھانے بناتا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button