متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
06 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 1874 کیسز سامنے آئے جبکہ 1842 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے اور تین افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں 583071 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 562576 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہوئی ہے جبکہ 1699 افراد کرونا سے ابتک ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں ابتک 18796 ایکٹیو کیسز ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے برطانیہ کیلئے سفیر منصور عبداللہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو سفر کے ٹریول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button