
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1988 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2138 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
منگل کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 54 ہزار 944 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 136 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 58 ہزار 885 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1516 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو کے باعث دنیا بھر میں کورونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Source: Khaleej Times







