خلیج اردو آن لائن:
فیس بک کے صارفین اب نیچے دی گئی ویب سائٹ میں اپنا ایمیل ایڈریس درج کر کے معلوم کر سکتے ہیں کہ انکا فیس بک ڈیٹا چوری کیا گیا ہے یا نہیں:
ویب سائٹ:
یہ ویب سائٹ تھرڈ پارٹی ویب سائٹ ہے جو فیس بک کے صارفین کو سہولت فراہم کر رہی ہے کہ کہ وہ جان پائیں آیا ہفتے کے روز فیس بک سے لیک ہونے والی ہاف بلین ایمیلز میں انکی ایمیل بھی شامل ہے یا نہیں۔
تاہم، جن اکاؤنٹس کا دیٹا چوری ہوا ہے کہ ان میں صرف 2 اشاریہ 5 ملین فیس بک اکاؤنٹس کے چوری ہونے والے ڈیٹا میں ایمیل شامل تھی۔ لہذا یہ ویب سائٹ فلحال صرف یہ بتا سکتی ہے کہ آیا صارف کی ایمیل چوری ہوئی تھی یا نہیں۔ اور اس بات کا 20 فیصد امکان ہے کہ انکا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو۔
اس ویب سائٹ کے خالق اور سیکیورٹی ایکسپرٹ ٹرائے ہنٹ نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس میں موبائل نمبر بھی شامل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ "ڈیٹا میں بنیادی جزو شناخت کےساتھ فون نمبر کی ایسوسی ایشن ہے۔ اور فون نمبر ہر ریکارڈ میں موجود ہوتا ہے۔ جبکہ ایمیل ایڈریس صرف 25 لاکھ پر مشتمل تھا۔”
یاد رہے کہ اتوار کے روز فیس بک کے 533 ملین اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے، جس میں صارفین کی ذاتی معلومات، پورا نام، تاریخ پیدائش، فون نمبر اور لوکیش سے متعلق معلومات شامل ہے۔
Source: Khaleej Times






