خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں اب ہوٹل ماہ رمضان کے دوران غیر مسلموں کو کھانا فروخت کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا جاری کیے گئے بیان میں شارجہ بلدیہ کا کہنا ہے کہ بلدیہ نے پرمٹ جاری کرنے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مزید برآں، بلدیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ہوٹلوں کو ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں کے سامنے ٹیبلوں پر کھانا سجانے کی اجازت کے لیے پرمٹ دینے بند کر دیے ہیں۔
#بلدية_مدينة_الشارقة #الشارقة #shjmunicipality #sharjah #رمضان pic.twitter.com/kLiSqI8iM5
— بلدية مدينة الشارقة (@ShjMunicipality) April 6, 2021
خیال رہے کہ یہ اقدامات صحت عامہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔
source: Khaleej Times







