خلیجی خبریں

سعودی عرب کی آبزرویٹری نے ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کی المجمعہ یونیورسٹی کی آبزرویٹری کی جانب سے ماہ رمضان کا چاند نطر آنے کے حوالے سے سائنسی حالات سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

آبزرویٹری کے ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ 11 اپریل بروز اتوار کو ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے سائنسی حساب کتاب کرنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ "چاند سورج سے پہلے غروب ہوجائے گا” اور اسے ننگی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

تاہم، آبزرویٹری کے مطابق اس اگلی شام یعنی 12 اپریل کی شام کو چاند کے واضح طور پر نظرآنے کے امکانات موجود ہیں۔ اور اس روز شعبان کی 30 تاریخ ہوگی۔

12 اپریل کو مکہ میں سورج شام 6 بج کر 38 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چاند 7 بج کر 1 منٹ پر طلوع ہوگا۔ "جس کا مطلب ہے کہ چاند غروب آفتاب کے کے 32 منٹ بعد جنم لے گا”۔

source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button