پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نامعلوم خواجہ سرائوں نے حملہ کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد:نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی ہوگئے۔رؤف حسن جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر 4 خواجہ سراؤں نے ان پر حملہ کر دیا،لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ آور فرار ہوگئے،حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنےآگئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رہنما رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کو فرانزک کے لئے بھجوائیں گے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر سیاسی رہنماء پی آے ایف اسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں روف حسن کا اعلاج جاری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

 

اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button