خلیج اردو
16 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ملک میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے اعدادوشمار کے ملک میں گزشتہ روز 2011 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ابتک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 603961 ہوگئی ہے۔
1976 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جس سے کل صحت یابیاں 583115 ہو گئی ہے۔
ملک میں چار افراد گزشتہ روز جبکہ کل 1738 افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس وقت 19108 ایکٹیو کیسز ہیں۔
کیسز میں اضافہ کے بعد ابوظبہی میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور لوگوں کو مساک پہننے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت تاکید کی گئی ہے۔
ایسے میں ابوظبہی میں ملک میں داخلے ہونے والے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے داخلی پوائنٹس پر جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکینرز نصب کیے گئے ہیں۔
Source : Khaleej Times






