متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں داخلے کے وقت کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے اسکینرز عوامی مقامات میں لگا دیئے گئے

خلیج اردو
16 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں جدید ترین اسکینرز کو انسٹال کیا جائے گا جو کرونا وائرس کی نشاندہی کریں گے۔

ابوظبہی کی ایمرجنسی ، کرئسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کہا ہے کہ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکینرز کو انسٹال کیا جائے گا جس کی مدد سے کرونا ایس او پیز کے مطابق وائرس کی حفاظتی تدابیر کو لے کر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکنہ کرونا وائرس انفیکیشن کی اسکرین کی جائے گی اور فوری نتائج پیش ہوں گے۔ یہ ڈیوائس ایک فاصلے پر چلتا ہے اور بڑے پیمانے پر اسکریننگ کیلئے موثر ہے ، جیسے عوامی مقامات پر داخلے کے موقع پر نصب کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ان اسکینرز کو داخلی اور خارجی مقامات پر لگایا جائے گا۔

اگر اسکینرز کی مدد سے معلوم ہوا کہ ایک شخص کرونا سے متائثر نہیں تو اسے داخلے کی اجازت ہوگی اور اگر کسی کو مشکوک پایا گیا تو اس کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button