
خلیج اردو
16 جون 2021
تل ابیب : نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کردی ۔ جیو نیوز نے فلسطینی حکام کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ حملہ خان یونس میں کیا گیا جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔
بیت المقدس میں گزشتہ روز سیکڑوں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ریلی نکالی تھی جس کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ اس دوران ریلی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیے گئے اور درجنوں کو زدوکوب کرکے زبرستی ہٹایا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کیے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times






