
وزارت صحت نے352 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے352 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 49,269 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے211نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد56,922 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 339 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر7,314 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
47,000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#UAE Health Ministry conducts over 47,000 additional #COVID19 tests, announces 211 new cases, 352 recoveries, one death #WamNews pic.twitter.com/HG5bn3Ewwc
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) July 19, 2020
Source : Khaleej Times







