متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
02 جون 2021
دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج کیلئے کرونا وائرس کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے 2154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، 2110 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جبکہ دو افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں ابتک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 574958 ، کل صحت یابیاں 554589 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1685 ہے۔

اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18683 ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب میں ایک ہیلتھ کیئر گروپ نے بتایا ہے کہ جن ملازمین کا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا ہو ، ان کے لواحقین کو 10 سالوں کیلئے میڈیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button