
خلیج اردو
02 جون 2021
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اینڈ ایمریٹائزیشن نے بدھ کو اعلان کیا ہے 15 جون سے 15 ستمبر تک مزدوروں کیلئے دوپہر کا وقت وقفے کا ہوگا جس میں مزدوروں کو دفاتر سے باہر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں کام سے بریک ملے گا۔
اس فیصلے کے مطابق دھوپ میں دوپہر 12:30 سے 3:00 تک دفاتر سے باہر کام کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔
Starting 15 June, #MOHRE will begin implementing the decision banning work performed under the sun & in open places from 12:30 PM to 3:00 PM, until 15 Sep. MOHRE appreciates the strategic partnership with the private sector in implanting the decision and achieving its objectives. pic.twitter.com/RdDBexYtrF
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) June 2, 2021
اگر ایسے میں ملازمین مقررہ 8 گھنٹوں سے زیادہ کام کریں گے تو ان کو کمپنی کی جانب سے اوور ٹائم دیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







