متحدہ عرب امارات

کورونا سے محفوظ دنیا کا سب سے پہلا واٹر ڈسپنسر یو اے ای میں متعارف کروا دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی نو مور بوٹلز نامی کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا کورونا سے محفوظ کانٹیکٹ لیس واٹر ڈسپنسر یو اے ای میں متعارف کروا دیا۔

اس ڈسپنسر کو تیار کرنے کے لیے نو مور بوٹلز کمپنی کی ٹیم نے الفطائم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اور یہ ڈسپنسر فطائم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں لگائے گئے ہیں تاکہ طلباء کورونا سے محوظ رہتے ہوئے پلاسٹک کے گلاسوں کی بجائے اپنی ہی بوتلوں کے ذریعے پانی پی سکیں۔

کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی آگاہی ویڈیو میں ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ "میں پلاسٹک کی بوتلوں کی بجائے ان بوتلوں کا استعمال کرنا پسند کروں گا۔ اور جب میں سپرمارکیٹ میں جاؤں گا تو پلاسٹک بیگز کی بجائے ری یوز ایبل بیگ کا استعمال کروں گا”۔

الفطائم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر فراح سراج کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ "ڈیرا انٹرنیشنل اسکول اور یونیورسل امریکن اسکول میں ان ڈسپنسروں کی سپلائی کے لیے نو مور بوٹلز کے ساتھ اشتراک کر کے ہمیں خوشی ہوئی ہے۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے اسکول میں تمام افراد ماحول دوست اور محفوظ ماحول میں پانی پی سکیں”۔

انہوں نے بتایا کہ اس اشتراک سے پلاسٹک کی بوتلوں کے کھپت میں 6 لاکھ بوتلوں کی کمی آئے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button